﷽
مہنگاٸی
آگیا مہنگائی کا طوفان
دوبھر ہوگیا جینا عوام کا
مہنگائی سے مراد اشیاء کی قیمتوں کا آمدن کے مقابلے میں بڑھ جانا یعنی آمدن اتنی ہی ہے یا اس نسبت سے نہ بڑھے جس نسبت سے اشیاء کی قیمتیں بڑھ جائیں
۔
معاشیات کی زبان میں اس کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ زر کی بہت زیادہ مقدار کے مقابلے میں اشیاء کی بہت تھوڑی مقدار کا حاصل ہونا ہے ۔ وطن عزیز پاکستان میں اس وقت مہنگائی عروج کو چھو رہی ہے اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آ رہی ہیں اور عوام الناس اس میں اپنے اپنے زاویہ فکر وسوچ کے لحاظ سے تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں
ہمارے ہاں بد دیانتی عروج پر ہے ۔ہر محکمہ و ادارہ خطرناک حد تک کرپٹ ہو چکا ہے جس میں مالی و قانونی اور اخلاقی کرپشن شامل ہے ۔مہنگائی آج کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ہے موجودہ دور حکومت میں مہنگائی جس تیزی سے بڑھی ہے پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی چند ماہ کے دوران مہنگائی بڑھنے سے غریب عوام کے ساتھ ساتھ متواسط اور سفید پوش گھرانے بھی براہ راست متاثر ہوئے ہیں ۔خصوصاً خواتین جو گھر کو سنبھالنے کی ذمےدار ہیں آج کل مہنگائی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں جہاں یہ مشکلات ان کی زندگیوں سے سکون دور کر رہی ہیں ان کی صحت اور ذہنی نشوونما پر بھی منفی اثراث مرتب ہو رہے ہیں عمومی طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہمارے ملک کی خواتین کا معشیت کی ترقی میں کوئی حصہ نہیں تاہم یہ سوچ درست نہیں ۔ہمارے حکمرانوں کو آج تک اپنے وسائل کا استعمال کرنا نہیں آیا۔ہمارا ملک قدرتی طور پر اتنی دولت سے مالا مال ہے مگر ہمارے حکمران انھیں تلاش کرکے زرمبادلہ کمانے کی بجائے ان جگہوں کو ٹھیکے پر دیگر ممالک کو دے د یتے ہیں جب تک ہم بےایمانی سے دور نہیں ہونگے ہمارے مسائل بھی کم نہیں ہونگے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہو جانا ہمارے ہاں آئے روز کا معمول ہے اور عوام کو اشیائے خورد ونوش کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں ۔مہنگائی حد سے بڑھ جائے تو بھوک کا باعث بنتی ہے بھوک بہت سفاک ہوتی ہے خالی پیٹ میں جب بھوک کا شعلہ بھڑکتا ہے تو وہ تہذیب وتمدن کی سچی جھوٹی سبھی دلیلوں کو جلاکر راکھ کر دیتا ہے تبھی کہا جاتا ہے بھوک مٹانے کے لیے روٹی چوری کرنے والے کا نہیں حاکم وقت کا ہاتھ قلم کیا جائے ۔
پاکستان میں حالیہ مہنگائی کی وجوہات کا جائزہ لیاجائے تو اس میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ،بجلی کی قیمت میں اضافہ اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ سرفہرست ہے بجلی کی اور تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ہمارے ملک میں مہنگائی کا بڑھنا معمول کی بات ہے ۔تقابلی جائزے سے عیاں ہوا کہ چکن ،انڈہ ، نمک ، سرخ مرچ ، ایل پی جی سلنڈر ،چاول،گندم اور چینی سمیت 13 اشیاء مہنگی ہوئی ہیں یہ سبھی اشیاء وہ ہیں جو بنیادی ضروریات میں شامل ہیں اور ان کے بغير گزارہ ممکن نہیں جبکہ یوٹیلیٹی بل تو ان کی رہی سہی قوت خرید کا خاتمہ کر دیتے ہیں ۔
1 تبصرے
Best Article
جواب دیںحذف کریںپلیز کومنٹس کر کے حوصلہ افزاٸی ضرور کریں