Good manners in english انگلش میں خوش اخلاقی

 ﷽

GOOD  MANNERS  IN  ENGLISH 

انگلش میں خوش اخلاقی

انگیریزی زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ ساتھ اس کے آداب و تہذیب  کی معلومات بھی ضروری ہے انگریزی  بات چیت میں تہذیبی اقدار کے بڑے پابند ہوتے ہیں ۔باربار کچھ مخصوص منکسر الفاظ کا استعمال ان کی گفتگو کا خاص امتیاز ہوتا ہے کہ بات کو کیسے کہیں ، کن الفاظ کا

Good Manners

استعمال کریں 

ایسی ہی کچھ ضروری باتوں کی معلومات  اس پوسٹ میں دی گٸ ہیں 


اردو بان کی طرح انگریزی میں دوران گفتگو نام کے ہمراہ ”جی“، یا صاحب لگانے کا رواج نہیں ہے اور نہ ہی ”آپ“ یا وہ جیسے تعظیمی الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

اسی طرح بات  چیت کے درمیان ”میں“ کیلٸے ہم بھی نہیں استعمال کیا جاتا ۔اسی تعلق سے اردو داں طبقہ کو یہ کہتے سنا ہے کہ انگریزی خشک زبان ہے ۔

اس میں بزرگوں اور بڑوں کو بھی ”تم“ سے مخاطب کیا جاتا ہے اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ انگریزی بالکل ہی روکھی اور خشک زبان ہے صرف اتنا سمجھ لیں وہاں ”آپ“ اور ”وہ“ لفظ نہیں ہیں۔

ویسے بات بات پر آداب جتانے کا انگریزی زبان میں ایک طریقہ راٸج ہے 

صیحح انگریزی جاننے کے لٸے اس بات کا ذہن نشین کر لیں ۔انگریزی کے الفاظ کو پھر سے دہراٸیے ۔ان الفاظ میں مکمل انگریزی تہذیب سماٸی ہوٸی ہے ۔

یہ انگریزی زبان کے بڑے اہم الفاظ ہیں ۔

1) Please 

2)Thanks

3)Welcome 

4)Kindly 

5)Allow me

6)After you 

7) Sorry

8) Excuse me 

9) Pardon

10)That is alright 

11) It's my pleasure 


     (Please  ,   Kindly)

اگر آپ کو کسی سے قلم حاصل کرنا ہو یا پانی طلب کرنا ہو یا وقت معلوم کرنا ہو یا پھر کسی کو جواب میں ہاں کہنا ہو تو آپ کو جملوں میں (Please) استعمال کرنا ہوگا .

آپ پلیز (Please ) یا کاٸنڈلی (Kindly ) وغیرہ یکساں معنی والے الفاظ کو استعمال نہیں کرتے تو آپ غیر مہذب اور بد اخلاق تصور کٸے جاٸیں گے ۔

اردو میں آپ یوں بھی کہہ دیتے ہیں ۔

1(ذرا اپنا قلم دینا )

2(ایک گلاس پانی دینا )

3(کیا بجا ہے )

4(ہاں پی لوں گا)

لیکن اردو کی طرح اگر آپ انگریزی میں مندرجہ ذیل جملے بولیں گے تو کوٸی انگریزی دان پہچان لے گا کوٸی غیر مہذب بول رہا ہے یا کوٸی غیر ملکی نو آموز بول رہا ہے ۔

1)Give me your  pen.

2)Give  me  a   glass of water

3) what is the  time?

4) Yes, I will drink  it .

یا پھر 

1) May I have your pen, Please 

2) A glass of water, Please 

3) Time , Please 

4) Yes , Please 

اگر آپ ان جملوں کو اس طرح بھی ادا کریں گے تو یہ سمجھا جاٸے گا کوٸی مہذب شخص بول رہا ہے ۔

1)May  I borrow your pen , please.

2) Give me a glass of water , Please .

3) What is the time , Please .

  

        (     Thank you )

Thank you

اگر کسی آدمی نے آپ کا معمولی سا بھی کام  کیا ہے  مثال کے طور پر آپ نے وقت معلوم کیا یا مکان کاپتہ پوچھا ہے اور اُس نے بتا دیا ہے تو اس آپ  Thank you کہنا نہ بھولٸے ۔

ہاں آپ Thanks بھی کہہ سکتے ہیں ۔اگر آپ اس پر مزید شکریہ ظاہر  کرنا چاہیے تو آپ یہ کہہ سکتے ہیں ۔

1) Many Many Thanks to you.

2) Thank you very much .

کوٸی آپ سے کچھ لینے  کو کہے لیکن  آپ کو لینے کی خواہش نہ ہو ۔تو  آپ اپنے انداز میں یہ نہ کہے کہ ”بس بس“ بلکہ یہ کہٸے ”آٸی ڈونٹ وانٹ ٹو ٹیک مور “

I don't want to take  more .

اس کے بجاٸے آپ اس طرح بھی کہہ سکتے ہیں ۔

No, Thanks.

آپ نے کسی کا کوٸی معمولی سا بھی کام کیا۔ اس نے  آپ سے متشکرانہ  انداز  میں تھینک یو ”Thank you “ کہا تو انگریزی میں سلسلہ کلام یہیں پر ختم نہیں ہو جاتا بلکہ Thanks سن کر آپ خاموش رہ جاٸیں گے تو آپ انگریزی سوساٸٹی میں بڑے غیر مہذب یا مغرور کہلاٸیں گے ۔

اس کے جواب میں آپ کو مزید یہ الفاظ ادا کرنے ہوں گے ۔

It's all right .

No mention.

It's fine .

My pleasure .

Welcome 

You are welcome.

مذکورہ بالا پانچ جملوں سے آپ خود اندازہ کر سکتے ہیں کہ آخری جملے میں زیادہ نرمی اور انکساری ہے۔

ویسے اوپر کے دونوں جملے بھی کافی استعمال ہوتے ہیں ۔اگر آپ سے کسی شے کو طلب کرے اور آپ دینے پر رضا مند ہوں تو آپ اردو میں کہیں گے ”لے لیں “  مگر اسی طرح آپ نے انگریزی میں کہہ دیا ہے 

”ٹیک اٹ  Take it  “ تو فورًا شناخت ہو  جاٸے  گی کہ آپ ادب سے نا واقف ہیں اس لٸے آپ  کہیں گے ۔

1) With groat  pleasure.

2)  Yes, you are welcome .

 

     ( Allow me)

آپ کسی کی خدمت یا مدد کے خواہش مند ہیں تو اپنی خواہش ظاہر کرنے کا انگریزی میں الگ طریقہ ہے مثلاً آپ کسی عورت  کی گود سے  اس کا بچہ لینے کی خواہش ہے   یا پھر کسی ضعیف کا وزنی تھیلا  اُٹھانے کی پیش کش کرتے ہیں تو اس کےلیے اس طرح کہا جاٸے گا کہ مجھے موقع دیں ۔

Allow me.

یا 

کیا میں آپ کی مدد کرسکتا ہوں ؟

May I help you?


            ( After you).

اگر آپ کسی عورت یا کسی بوڑھے کو راستہ دیتے ہیں تو آپ اپنی زبان میں کہہ دیتے ہیں ”پہلے آپ“ جبکہ انگریزی میں” فرسٹ یو   First you “ نہیں کہیں گے بلکہ یہ کہیں گے ۔

After you.


 

    (    Sorry )

انگریزی میں بات بات پر افسوس کرنے کا رواج ہے اپنی زبان میں  بھی ہم افسوس کا اظہار کرتے ہیں یا معافی طلب کرتے ہیں  لیکن تب ہی جب کوٸی غلطی سرزد ہو جاٸے یا کسی نقصان سے دوچار  ہونا پڑے ،یا کسی کے یہاں وقت متعین پر نہیں پہنچ پاتے تب ہم اظہار افسوس یا اظہار ندامت کرتے ہیں

Sorry

۔اگر حسب وعدہ کہیں آپ پہنچ نہ سکیں اور اپنی اس کوتاہی پر معذرت خواہ ہیں ۔

انگریزی میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں پر معذرت طلب کےلٸے ”Sorry “ 

     “ Excuse me ” 

“ Pardon”

وغیرہ استعمال کرتے ہیں ۔

آپ کا کسی سے ہاتھ چھو جاٸے تو آپ کو فورًا کہنا ہو گا ”سوری Sorry “ 

دوشخص راستے میں محو گفتگو ہوں اور آپ کو ان کے درمیان سے گزرنا ضروری ہو تو آپ کو ایسے  موقع پر ”ایکسکیوز می  Excuse me “ 

کہہ کر گزرنا ہوگا ۔ اسی طرح کسی  محفل وغیرہ کے درمیان سے اُٹھ کر جانا ہے یاکسی کی بات کاٹ کر اپنی بات کہنی ہے 

تو ان حالتوں میں آپ کہیں گے 

” ایکس کیوز می Excuse me “

آپ ٹیلی فون سن رہے ہیں یا کسی سے روبرو بات چیت کرتے ہوٸے کوٸی بات سمجھ میں نہ آٸی اس لٸے آپ اس کی بات کو دوبارہ سننے کے  طالب ہیں تو اس طرح کہیں گے ۔

1) Speak  loudly I  cannot  hear  anything .

2)  Pardon.

3) I beg your pardon.

اس سے مخاطب سمجھ لےگا کہ دوبارہ اپنا مدعا سمجھاٸے۔


آپ کسی سے ملاقات کی غرض سے اس کے مکان پر پہنچ گٸے وہاں آپ بغیر اطلاع کٸے یا بغیر اجازت کے اندر داخل نہ ہوں بلکہ انگریزی میں اس طرح اجازت طلب کریں ۔

May  I  come in,  Please.

اہل خانہ اس طرح جواب دیگا 

Certainly یا 

With Great Pleasue

یا (آف کورس  Of  Course

یا . Yes, Please come in



     🌟Thanks Every one🌟

ایک تبصرہ شائع کریں

4 تبصرے

پلیز کومنٹس کر کے حوصلہ افزاٸی ضرور کریں