﷽
کیا ہیں کھجور کے فواٸد ؟ جانیے
کھجور ایک قسم کا پھل ہے ۔ کھجور زیادہ تر مصر اور خلیج فارس کے علاقے میں پاٸی جاتی ہے ۔دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور (عجوہ کھجور ) ہے ۔جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پاٸی جاتی ہے ۔
طبعی تحقیق کے مطابق کھجور ایک ایسی منفرد اور مکمل خوراک ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذاٸی اجزا وافر مقدار میں پاٸے جاتے ہیں ۔
کھجور کی تاریخ
کھجور کا استعمال مشرقی وسطی اور مغربی ایشیا میں ہزاروں سال سے ہو رہا ہے ۔عرب ممالک میں اس کی بہت سی اقسام پاٸی جاتی ہیں۔
صبح سویرے کھجور کھانے کے فاٸدے
کھجور فوری توانائی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اپنے دن کا آغاز کھجوروں سے کرنا دن بھر تروتازہ رہنے کا ایک بہترین طریقہ ہے ۔
صبح کے وقت کھجوریں کھانے سے آپ کو تھکاوٹ سے نجات ملتی ہے ۔
صبح کے وقت کھجوریں کھانے سے جلد نکھرتی ہے اور ایکنی جیسے مساٸل سے بھی چھٹکارہ مل جاتا ہے۔
طبعی فوٸد و خواص
کثیر الغذا ،مولد خون اور ہاضم ہے اگر اسے نہار منہ کھایا جاٸے تو جسم سے فاسد مادے خارج ہوتے ہیں معدہ جگر کو قوت بخشتی ہے ۔
لقوہ ،فالج ،اسہال ،یرقان دردپتہ اور جگر کے افعال میں فاٸدہ مند ہے۔
اس درخت کا تازہ رس ٹی بی کے مریض کے لیے مفید اور فاٸدہ مند ہے خاص کر اس مقصد کے لٸے کھجور کا تنا کا رس نکال کر مریض کو پلا یا جاٸے۔
کھجور کے فواٸد
1)خون کی کمی کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
2)نظام ہاضمہ بہتر کرتی ہے
3)ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
4)امراض قلب سے تحفظ دیتی ہے ۔
5)جسمانی تواناٸی بڑھتی ہے ۔
6) تناٶ اور ڈپریشن سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
خون کی کمی دور کرنے میں مددگار
کھجور بے وقت کھانے کی لت پر قابو پانے میں مدد دینے والا موثرذریعہ ہے جبکہ یہ آٸرن کی سطح بھی بڑھاتی ہے جس سے خون کی کمی جلد دور کرنے میں مدد ملتی ہے تاہم کھجور کے استعمال کے حوالے سے بھی ذیابیطس کے مریضوں کو احتیاط کی ضرورت ہے۔
نظام ہاضمہ بہتر کرتی ہے ۔
ہڈیوں میں فاٸبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جوکہ نظام ہاضمہ کے مناسب افعال کے لیے ضروری جُز ہے
برٹش جرنل آف نیو ٹریشن میں شاٸع ایک تحقیق میں بتایا کہ جو لوگ روزانہ کھجور کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان کا نظام ہاضمہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ کام کرتا ہے ۔
ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق کھجور میں کاربن موجود ہوتی ہے ۔
جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بتانے میں مدد دیتی ہے ۔
امراض قلب سے تحفظ
جس سے فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ دل کے مساٸل سے بھی تحفظ ملتا ہے۔
جسمانی تواناٸی بڑھتی ہے۔
فاٸبر ،پوٹاشیم ،میکنیشم،وٹامنز اور اینٹی آکساٸیڈ نٹس کی موجودگی کھجور کو بہترین پھل بناتی ہے جبکہ اس میں موجود شکر اور گلوکوز جسم کو فوری تواناٸی فراہم کرتی ہے۔
تناٶ اورڈپریشن سے لڑنے میں مدگار ثابت ہوتی ہے
کھجوروں میں وٹامن بی بھی موجود ہوتا ہے جوکہ جسم میں سیروٹونین اور Norepinephrine بنانے میں مدد دیتا ہے جس سے دماغی صحت بہتر ہوتی ہے سیروٹونین مزاج کو ریگولیٹ کرتا ہے جبکہ Norepinephrine تناٶ سے لڑتا ہے ۔
اس کے مجرب نسخہ جات حسب ذیل ہیں۔
دانت درد اور صفاٸی کے لیے مجزب
حسب ضرورت کھجور کی گُٹھلیاں لے کر ان کو جلا لیں ۔اور ان میں قدرے سے نمک ملا کر دانت پر بطور منجن کے استعمال کریں۔
دانتوں کی میل اور زردی دور ہو کر موتیوں جیسے دانت ہوجاٸیں گے۔اور مسوڑھوں کو قوت ملے گی ۔دانت درد غاٸب ہو جاٸے گا ۔
مفید ٹانک اور اعلی مشروب
دس تو پندرہ دانوں سے گٹھلیاں نکال کر ایک گلاس دودھ میں خوب دو تین جوش دیں ۔آگ ہلکی رکھیں ۔
جب جوش پورے ہوجاٸیں ۔تو اس میں حسب ضرورت چینی ملا کر نہار منہ نوش کریں ۔یہ مختصر سا ٹوٹکہ بڑی قوت کا حامل ہے ۔
تنبیہہ
آنکھوں کی تکلیف والا مریض کھجور کا استعمال نہ کرے ۔اور بیماری سے اُٹھنے کے فورًا بعد بھی استعمال نہ کریں۔
منقہ اور کھجور ملا کر نہ کھاٸے
اور اسی طرح انجیر اور کھجور بھی ایک ساتھ نہ کھاٸے جاٸیں۔
✨✨✨✨
0 تبصرے
پلیز کومنٹس کر کے حوصلہ افزاٸی ضرور کریں