مختلف سبزیوں کباب۔
اجزا ٕ
آلو 1/2 کلو
پھول گوبھی (اُبلی ہوٸی ) 1/2 کپ
مٹر (اُبلے ہوٸے ) 1/2 کپ
پیاز (باریک کٹا ہوا ) 1 عدد
انار دانہ،سوکھا دھنیا پسا ہوا 2 چمچ
انڈے 2 عدد
نمک ،لال مرچ, گرم مصالحہ حسب ضرورت
دال چنا (اُبلی ہو ٸی ) 4چمچ
گاجر (اُبلی ہوٸی اور باریک کٹی ہوٸی ) 1/2 کپ
ہری مرچ (باریک کٹی ہوٸی ) 8 عدد
ادرک (باریک کٹی ہوٸی ) 1 چمچ
| سبزیوں کے کباب |
گھی تلنے کے لیے
ترکیب
آلوٶں کو میش کر لیں اور دال چنا باریک پیس لیں ۔اب تمام اجزا ٕ ماسواٸے انڈے اور گھی کے ایک باٶل میں ہلکے ہاتھ سے ملا لیں ۔اب مکسچر کو کبابوں کی شکل دیں ۔انڈے میں ڈپ کرکے تیل میں فراٸی کریں ۔ہلکا براٶن ہونے پر کھانے کو پیش کریں ۔کبابوں کے ساتھ آلو کے چیپس بھی پیش کٸے جاسکتےہیں ۔
کلب سینڈوچ
اجزا
چکن (ابلا ہوا ) ریشے کر لیں 1کپ
نمک حسب ذاٸقہ
کالی مرچ پاٶڈر حسب ذاٸقہ
سلاٸس 6 عدد
مایونیز آدھا کپ
بند گوبھی 2 کھانے کے چمچ
پاٸن ایپل 2 ٹکڑے
ترکیب
سلاٸس کے کنارے کاٹ لیں۔
چکن میں نمک ، کالی مرچ ملا کر ہلکے سے سلاٸس پر لگاٸیں ۔
مایونیز میں نمک ،کالی مرچ،بند گوبھی ،پاٸن ایپل اچھی طرح ملاٸیں۔
سینڈوچ تیار ہے۔
ویجی ٹیبل سینڈوچ
اجزا
سلاٸس 6عدد
مایونیز آدھا کپ
گاجر 1عدد
شملہ مرچ 1عدد
پیاز آدھا
بند گوبھی تھوڑی سی
نمک حسب ذاٸقہ
چینی ذرا سی
کالی مرچ پاوڈر آدھی چمچ
ترکیب
تمام سبزیاں Chop کر لیں ۔
مایونیز میں ملا کر نمک،کالی مرچ ،چینی ملاٸیں۔
سلاٸس کے کنارے کاٹ کر یہ Filling اس میں رکھیں اور گرما
چاٸے کے ساتھ پٕش کریں
فنگر چکن ٹوسٹ
اجزا
سلاٸس 6 عدد
چکن قیمہ 1کپ
نمک حسب ذاٸقہ
سفید مرچ پاوڈر 1چمچ
چینی 1چمچ
کارن فلور ڈیڑھ چمچ
لہسن پسا ہوا 1چمچ
انڈے 2عدد
بریڈ کریمز 1 پلیٹ
آلو (کچا کدوکش ) 1عدد
تیل 1کپ
ترکیب
سلاٸس کے کنارے کاٹ کر دو ٹکڑے کر لیں ۔
چکن قیمے میں نمک ،سفید مرچ، چینی، کارن فلور ،لہسن ملاٸیں
انڈے پھینٹ لیں۔
تیل کڑاہی میں گرم کریں۔
آلو بریڈ کریمز میں ملاٸیں ۔
سلاٸس پر چکن کا آمیزہ لگا کر انڈا لگاٸیں
بریڈ کریمز میں کوٹ کرکے گولڈ فراٸی کرلیں۔
بلوچی کڑاہی
اجزا
گوشت آدھا کلو
| بلوچی چکن کڑاہی |
ٹماٹر 1پاٶ
ہری مرچیں 7-6 عدد
لہسن 4جوٸے
نمک حسب ذاٸقہ
کالی مرچ 1چاٸے کا چمچ
تیل آدھا کپ
ہرا دھنیا 1گھٹی
ترکیب
گوشت کو اُبال کر گلا لیں۔
کڑاہی میں تیل گرم کریں۔
لہسن ڈال کر بھونیں ۔
ٹماٹر موٹے لمباٸی میں کاٹیں۔
لہسن میں گوشت ڈال کر بھونیں ۔
نمک،کالی مرچ ،ٹماٹر ڈال کر ڈھانپ دیں۔
5منٹ کے بعد ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈالیں ۔
ٹماٹر کا پانی خشک ہونے پر بلوچی کڑاہی ڈش میں نکال لیں۔
ہرا دھنیا ڈال کر نان ،روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
زیرے والے چاول
اجزا
ثابت زیرہ 1کھانے کا چمچ
لونگ 4عدد
چاول 1/2 کلو
پانی 2گلاس
کالی مرچیں 3عدد
نمک حسب ذاٸقہ
تیل 1/2 کپ
ترکیب
1/2 کپ تیل پتیلی میں گرم کریں۔
اُس میں زیرہ، لونگ اور سیاہ مرچ ڈال کر کڑکڑالیں۔
چاول دھو کر اُس میں ڈالیں نمک بھی ڈالیں اور چاولوں کو دم دیں۔
مزیدار چاول تیار ہیں۔
پودینہ راٸتہ
اجزا
پھینٹی ہوٸی دہی 1کپ
ساٸس پیاز 1کپ
چوپڈ کھیرا 1عدد
پودینے کے پتے 25 عدد
ہرا دھنیا 2 کھانے کے چمچ
ہری مرچیں 2عدد
زیرہ 1/2 چاٸے کا چمچ
نمک حسب ذاٸقہ
مایونیز 2کھانے کے چمچ
ترکیب
گراٸنڈر میں تمام اجزا پیس لیں۔
پھر ایک بول میں میکسچر ڈال کر پھینٹی ہوٸی دہی شامل کریں۔
اور اچھی طرح مکس کریں ۔
آخر میں اسے بریانی کے ساتھ سرو کریں۔۔
مزید دیکھیے
1 تبصرے
Yammy
جواب دیںحذف کریںپلیز کومنٹس کر کے حوصلہ افزاٸی ضرور کریں