کامیابی کیا ہے ؟ کامیابی حاصل کرنے کے راز کیا ہیں ؟

 ہر انسان چاہتا ہے وہ کامیاب ہو 

اور وہ کامیابی کے حصول کے لیے دن رات تگ و دور کرتا ہے 

زندگی میں کامیاب ہونے کے بارے میں سوچتا رہتا ہے کہ کیسے کامیاب ہو؟

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کامیابی ہے کیا؟ اسے کیسے حاصل کیا جاتا ہے ؟

کیا انسان کو کامیاب ہونے کے بعد کیسی چیز کی ضرورت رہتی ہے


؟


کامیابی کے مفہوم کو بیان نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ ہر انسان کی نظر میں کامیابی کا معیار الگ ہے کوٸی دولت کو کامیابی سمجھتا ہے اور کوٸی عزت وشہرت کو کامیابی قرار دیتا ہے 

کسی کے لیے نوکری اور کوٹھی بنگلے کا حصول کامیابی ہے کچھ لوگ اپنے پاٶں پر کھڑا ہونے یعنی خود کفیل ہونے کو کامیابی کہتے ہیں کامیابی کا مطلب ہر فرد کے لیے مختلف ہے 


دنیا ناکام لوگوں کےساتھ ساتھ کامیاب لوگوں سے بھری پڑی ہے 

لیکن کامیابی صرف اُسی کامقدر بنتی ہے جو کبھی ہمت نہیں ہارتے ۔کامیاب لوگوں میں ایک چیز مشترکہ ہوتی ہے کہ وہ کبھی منفی نہیں سوچتے  منفی سوچ انسان کی صلاحيت  کو کھا جاتی ہے ۔

اگر زندگی میں کامیاب ہونا ہے تو چند سادہ چیزوں کو کچھ عادات کو ضرور اپنا لیں 

مسکراہٹ   Smile 

آپ کے اپنے رویے بھی کامیابی کو یقینی بناتے ہیں 

کیونکہ لوگ ملاقات کے تین سیکنڈ میں ہی آپ کے بارے میں راٸے بنانے لگتے ہیں  

کسی نے کیا خوب کہا ہے 

[ Smile  is a way to get sucess.Smile to win the heart . Smile improve your personality.So keep Smiling every time] .

اپنے خواب کا پر جوش تعاقب کرنا

اپنے خواب کو پایا تکمیل تک پہچاننے کے لیے اپنے اندر ہمت , لگن اور محنت کے احساس کو اُجاگر کرنا ہو گا 

روشن پہلو پر توجہ دینا 

مستقبل  کے بارے میں مایوسی کے بجاٸے اچھا سوچنا۔ خوف مایوسی کو شکست دے کر مستقبل  کے بارے میں پُر امید رہنا ۔

وہ کہتے ہیں نا

{Think positively you will never lose 

Because 

Positively always win.}

جسمانی سرگرمیاں 

اپنے جسم کا خیال رکھنا دراصل اپنی ذہنی اور جذباتی  صحت کا خیال رکھنا ہے ۔ذہن اور جسم کا آپس میں تعلق ہے جب آپ اپنی جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں تو آپ خود بخود ہی خود کو ذہنی  اور جذباتی طور پر توانا  محسوس کرتے ہیں

{Exercise not only changes your body .it change your mind , your attitude  and your mood.}

کامیابی میں تاخیر پر مایوس نہ ہوں

کامیابی سو میڑ کی دوڑ نہیں بلکہ ایک میرا تھون ہے ریس کی طرح ہوتی ہے اگر آپ اپنے عزم کا تعاقب جاری رکھے ہوٸے ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ ٹھیک کام کر رہے ہیں اور اس پر فخر ہونا چاہیے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے